• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیڈو فائل گینگ کے چار ارکان کو قانونی جنگ لڑنے کیلئے ایک ملین کی امداد

لندن (جنگ نیوز) پیڈو فائل گینگ کے ارکان کو ڈیپورٹیشن کا کیس لڑنے کیلئے ٹیکس دہندگان کی رقم سے ایک ملین پونڈ لیگل ایڈ دی گئی۔ یہ چار پاکستانی پیڈوفائل گینگ کے ان 9ارکان میں شامل ہیں جن کو 2012میں راچڈیل میں کم عمر لڑکیوں کے ساتھ ریپ اور سیکسوئل آفنسز میں ملوث تھے۔ راچڈیل چائلڈ سیکس کے رنگ لیڈر شبیر احمد کو جیل سے یورپین کورٹ آف ہیومن رائٹس میں اپیل دائر کرنے کی اجازت دے دی گئی رنگ لیڈر 65سالہ شبیراحمد، 42سالہ عبدالعزیز 43سالہ عادل خان اور 44سالہ قاری عبدالرئوف نے اس اپیل میں دعویٰ کیا کہ انہیں ڈی پورٹ کرنے کیلئے ان کی شہریت کا خاتمہ ان کے حقوق انسانی کی خلاف ورزی ہے۔ انہیں سزا کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کیلئے لیگل ایڈ دی گئی ہے۔ عدالت نے شبیر احمد کو 22 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ اس کا الزام ہے کہ اس کی سزا اس کےخلاف پولیس کی سازش کا نتیجہ ہے۔ اگست میں عبدالعزیز اور عبدالرئوف اپنی قانونی جنگ اس وقت ہار گئے تھے، جب ججز نے ان کی شہریت ختم کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔ احمد اور اس کے ساتھیوں نے اب تک لیگل ایڈ کی مد میں 1003783پونڈ حاصل کئے ہیں۔ برطانوی اخبار سن نے فریڈم آف انفارمیشن ریکویسٹ کے ذریعے یہ معلومات حاصل اور افشا کی ہیں۔ ایم پی ڈیوڈ ڈیویز نے کہا کہ ان کے جرائم انتہائی گھنائونے ہیں، ان کو کسی قسم کی رقم نہیں دی جانی چاہئے تھی۔ عوام کے ٹیکس کی یہ رقم سیدھی ان کے ہیومن رائٹس وکلاء کی جیبوں میں جائے گی۔
تازہ ترین