• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنعتی شعبے کو گیس کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے،داروخان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹر ی کے صدر انجینئر دارو خان اچکز ئی نے گیس کے بحران پر شد ید تشو یش کاا ظہارکرتے ہوئےکہا ہے کہ گیس کی قلت کی وجہ سے پنجا ب اور سند ھ کی کئی صنعتوں نے اپنی پیداواری سر گر میوں کو معطل کر دیا ہے جس کی وجہ سے 40 ارب ڈالر کے بر آمدات کا ہد ف حاصل کرنے میں دشورای پیدا ہو سکتی ہے ۔انجینئر دارو خان اچکز ئی نے کہا کہ حکومت کو چا ئیے کہ وہ صنعتی شعبے کو گیس کی مسلسل فرا ہمی یقینی بنا ئے اس سے نہ صرف صنعتی پیداوار بڑ ھے گی بلکہ پیداواری لا گت بھی کم ہو گی اور پاکستان عالمی سطح پر مقا بلہ کر سکے گا۔ انہوں نے کہاکہ پا ور سیکٹر گیس کا سب سے بڑا صارف ہے اور اس کے بعد ڈومیسٹک اور کھاد سیکٹر سب سے بڑا صارف ہے ۔ گیس کا مو جودہ بحران اس وقت ڈھا ئی ہزار سے تین ہزار ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ چکا ہے۔

تازہ ترین