• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی میں ایم کیوایم کے کارکن کے قتل کا مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کیخلاف درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیوکراچی پولیس نے گزشتہ روزیوسی آ فس پر فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ایم کیوایم کے کارکن کے قتل کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق نیو کراچی پولیس نے گزشتہ روزنیو کراچی سیکٹر الیون ڈی میں واقع یونین کونسل نمبر 6کے آفس پر فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ایم کیو ایم کے کارکن شکیل انصاری کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی عبدالرشید کی رپورٹ پر الزام نمبر 37/2019/قتل کی دفعہ302 اورانسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7ATA کے تحت نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلیا،یادرہے کہ مذکورہ فائرنگ کے واقعے میں دفتر کا مالی اعظم زخمی ہوا تھا،پولیس کے مطابق مضروب کی حالت کافی بہتر ہے ،ذرائع کے مطابق مذکورہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئےقانون نافذ کرنے والے ادارے بھی سرگرداں ہیں۔
تازہ ترین