• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر کو کراچی کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں،مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفٰی کمال نے کہاہے کہ شہر کے میئر کو کراچی کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں،سیاسی جماعتوں نے اپنے مفادات کی خاطر اس شہر کو کچرے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا،گیارہ دفعہ الیکشن جیتنے کے باوجود اگر قیادت مخلص ہوتی تو بے حساب قربانیوں کے بعد مہاجروں کی آنے والی تین سو سالوں تک کی نسلوں کے مسائلِ حل ہو چکے ہوتے لیکن افسوس ہے کہ ایسا نہیں ہوا گیارہ دفعہ الیکشن تو جیت گئے لیکن مہاجر قوم ناکام ہو گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو کراچی کھتری محلے میں منعقد کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی شہہ رگ ہے اور پاکستان کو 70 فیصد ریونیو دیتا ہے اس کے باوجود بھی میرے شہر کو کچرا کنڈی اور میرے شہرکے لوگوں کے لئے نہ ہی بہتر اسپتال، نہ تو بہترٹرانسپورٹ اور نہ ہی کوئی سیوریج کا نظام ہے اور تو اور تعلیم کے نظام کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ کراچی کی عوام فضلہ ملا پانی پینے پر مجبور ہیں کیونکہ کراچی سے کوئی مخلص نہیں ہے انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کو 70فیصد ریونیو دیتاہے کراچی کو اسی حساب سے پیسہ ملنا چاہیے کیونکہ یہ پیسہ کراچی کی امانت ہے۔
تازہ ترین