• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وی سی لیاری یونیورسٹی ڈاکٹر اختر بلوچ کی دوسری4سالہ مدت کی سمری مسترد

کراچی(سید محمد عسکری/ اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر ڈاکٹر اختر بلوچ کی دوسری4 سالہ مدت دینے کی سمری مسترد کردی ہے، ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر کی اسامی کے لئے بقاعدہ اشتہار دیا جائے اور نئے وائس چانسلر کی تقرری تک ڈاکٹر اختر بلوچ بطور قائم مقام وائس چانسلر کام کرتے رہیں گے۔ان کی پہلی4 سالہ مدت13 جنوری کو مکمل ہوگئی تھی جس کے بعد سکریٹری بورڈز و جامعات ریاض الدین نے ان کی دوسری مدت چار سالہ کے لئےوائس چانسلر مقرر کرنے کی سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کی تھی اس دوران انہیں قائم مقام وائس چانسلر مقرر کردیا گیا تھا۔
تازہ ترین