• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں برفباری کا 70سالہ ریکارڈٹوٹ گیا


لندن(جنگ نیوز)پاکستان میں اس برس موسم سرما میں ملک کے مختلف حصوں میں 50فیصد زیادہ برفباری اور بارشیں معمول سے 25 سے 30 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی ہیں جن کی بنا پر ملک کے پانی ذخیرہ کرنے والے بڑے ڈیموں تربیلا اور منگلا میں سطح آب بھی معمول سے زیادہ ہے۔محکمہ موسمیات کے سابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق رواں موسم سرما کے دوران پہاڑوں پر ہونے والی برف باری نے گزشتہ 70 سال کا ریکارڈ توڑا ہے۔محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر حنیف نےبرطانوی نشریاتی ادارےکو بتایا کہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، مری، گلگت بلتستان اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں 22.5 انچ برف پڑ چکی ہے اور مارچ میں موسم سرما کے اختتام تک یہ بڑھ کر 50 انچ تک ہو جائے گی۔

تازہ ترین