• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

کیا اذان کے وقت تلاوت موقوف کرنی چاہیے؟

سوال :۔ کیا اذان کے دوران قرآن مجید کی تلاوت بند کر دینی چاہیے؟

جواب :۔ اذان سن کر مسجد کی طرف جانا اور عملی طور پر اذان کا جواب دینا واجب ہے، اور زبان سے اذان کا جواب دینا مستحب ہے، لہٰذا اگر کوئی شخص تلاوتِ کلام مجید میں مشغول ہو، تو افضل یہ ہے کہ اذان کے لیے تلاوت موقوف کر دے اور اگر مسجد میں نہیں ہے تو زبانی جواب دینے کے ساتھ ساتھ مسجد کی طرف عملی طور پر جانے میں جلدی کرے۔ (شامی۔باب الاذان، ١ / ٣٩٨- ٣٩٩ ط: سعيد)

تازہ ترین