• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازکی ضمانت‘قوم مایوس‘بری نہیں ہوئے‘نیب فیصلہ چیلنج کرے‘ فواد

اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی ضمانت پر قوم مایوس ہے‘ شہبازشریف کی رہائی نیب کے لیے لمحہ فکریہ ہے‘نیب کو بڑے لوگوں کے خلاف ثبوت نہیں ملتے ‘نیب فیصلہ چیلنج کرے ‘ شہباز شریف کی ضمانت بے گناہی نہیں‘ وہ ابھی بری نہیں ہوئے ‘ ہم نظام کو بدل کر انھیں دوبارہ کٹہرے میں لے کرآئیں گے‘ چیئر مین نیب کو سوچنا چاہیے کہ احتساب کا عمل کیوں ناکامی کا شکار ہےجبکہ وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہناہے کہ انہیں ن لیگ کے کارکنوں پر حیرانی ہو رہی ہے جو لُڈیاں ڈال رہے ہیں‘ان کی صرف ضمانت ہوئی ہے رہائی نہیں‘ ابھی کیس ختم نہیں ہوا‘ن لیگ والے ایسے خوشیاں منا رہے ہیں جیسے شہباز شریف بری ہو گئے ہیں۔ جمعرات کو کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ کے دوران شہباز شریف کی ضمانت منظور ی پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امیر اور غریب کے لئے نظام الگ الگ ہے ‘ اس نظام کو بدلنا ہے‘ شہباز شریف کی ضمانت سے معاشرے پر منفی تاثر جائے گا۔ ادھر لاہو ر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیاض چوہان کا کہنا تھاکہ اب تو مجھ پر جادو ہونے لگا ہے‘ میرے کمرے سے ہڈیاں بھی برآمد ہونے لگی ہیں ‘فیاض الحسن چوہان نے الزام عائد کیا کہ سبھی مافیاز نے ان کے خلاف جادو کرنا شرو ع کر دیا ہے۔

تازہ ترین