• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اوراپوزیشن میں نیب قوانین میں ترامیم پرڈیڈ لاک برقرار

اسلام آباد(ایجنسیاں) نیب قوانین میں ترامیم پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اب بھی ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں نیب قوانین میں ترامیم پر آخری بیٹھک کو ایک ماہ سے زائد کا وقت گزر گیا ہے جب کہ وزارت قانون کا کہنا ہے کہ نیب قوانین میں ترامیم کا مسودہ تیار ہے۔ وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ حکومت کا چیئرمین نیب پر مکمل اعتماد ہے، عبدالعلیم خان کی گرفتاری کے بعد بھی حکومت نیب کے اختیارات کم نہیں کرنا چاہتی، نیب مکمل آزاد ہے،حکومت نیب کے معاملات میں کبھی مداخلت نہیں کرے گی۔
تازہ ترین