• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد آئندہ ہفتے انڈونیشیا کا دورہ کریں گے

ریاض (ایجنسیاں)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ایشیائی ممالک کے دورے کے اگلے مرحلے میں آئندہ ہفتے انڈونیشیا جائیں گے۔وہ ہفتے کے روز سے پاکستان کا دو دو رزہ دورہ کرنے کے بعد وہ ملائیشیا جائیں گے۔شہزادہ محمد بن سلمان آئندہ پیرکو دنیا کے سب سے بڑے مسلم اکثریتی ملک انڈونیشیا کے دورے پر جائیں گے۔ سعودی ولی عہد بننے کے بعد یہ ان کا اس ملک کا دوسرا دورہ ہوگا۔انڈونیشی صدر کے ترجمان جان بوڈی نے بتایا ہے کہ’’ سعودی ولی عہد 18 فروری کو جکارتہ پہنچیں گے اور وہ 19 فروری کو صدر سے ملاقات کریں گے‘‘۔ سعودی ولی عہد انڈونیشیا کے بعد اس دورے کے آخری مرحلے میں بھارت بھی جائیں گے۔

تازہ ترین