• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاشق بٹ نے ہمیشہ قلم کے ذریعے بلوچستان کے مسائل اجاگر کیا، انجمن اخبار فروشاں

کوئٹہ(آن لائن) انجمن اخبار فروشاں کے صدر عبدالنبی سمالانی نے سینئر صحافی عاشق علی بٹ کے انتقال پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ مرحوم عاشق بٹ نے ہمیشہ قلم کے ذریعے بلوچستان کے مسائل اجاگر کیا اور ہمیشہ ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے مظلوموں کی آواز بنے۔ تعزیتی اجلاس میں سینئر نائب صدر شاہ جہاں بلوچ ،جنرل سیکرٹری میر احمد بلوچ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری اللہ گل محمد حسنی،سیکرٹری مالیات نذر محمد ناصر ،سینئر اخبار فروش سید نور احمد شاہ،نصیب اللہ کاکڑ،ضیاء الرحمان ساسولی، نائب صدر سرفراز سیا پا د ودیگر نے شرکت کی۔
تازہ ترین