• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پاکستان میں حکومت جادو ٹونے سے چل رہی ہے‘


پیپلزپارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرحسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلے ہی حکومت جادو ٹونے سے چلائی جا رہی ہے، جادو ٹونے کی سرکار نامنظور نامنظور ۔

حسن مرتضیٰ نے پی ٹی آئی رہنما اور وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کے جادو کے بیان پر اظہار تشویش کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیاض چوہان کی باتوں سے لگتا ہے کہ ہڈیاں ڈالنے کا سلسلہ پرانا ہے، ہو سکتا ہے کہ ہڈیاں جادو کی نہ ہوں۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ اگر ہڈی جادو والی ہے تو جادو کرنے والے کو سامنے لایا جائے، پاکستان میں پہلے ہی حکومت جادو ٹونے سے چلائی جا رہی ہے، جادو ٹونے کی سرکار نامنظور نامنظور ۔

واضح رہے کہ پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے گزشتہ روز ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ مخالفین نے ان پر جادو کروانا شروع کردیا ہے اور ان کے کمرے سے ہڈیاں برآمد ہو رہی ہیں۔

تازہ ترین