• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے ضمانتی مچلکے منظور کر لیے۔

احتساب عدالت لاہور ایڈمن جج نجم الحسن بخاری نے میاں شہباز شریف کی ضمانت کے مچلکے منظور کیے اور ان کی روبکار جاری کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور فوادحسن فواد کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کر لی تھی، عدالت عالیہ نے شہباز شریف کو رہا کر نے کا حکم بھی دیا تھا۔

شہباز شریف نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر مل کیس میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں جبکہ فواد حسن فواد نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

لاہور ہائی کورٹ نے شہبازشریف کی دونوں کیسوں آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر مل کیس میں ضمانت منظور کی تھی جبکہ فواد حسین فواد کی آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں ضمانت منظور اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسترد کر دی تھی۔

تازہ ترین