• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمدن سے زائد اثاثے، علیم خان کے جسمانی ریمانڈ میں 10؍ دن کی توسیع

لاہور (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت لاہور نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علیم خان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 10 دن کی توسیع کر دی۔ گزشتہ روز علیم خان کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر دوبارہ احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے علیم خان کے جسمانی ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع کی استدعا کی۔ اس موقع پر پراسیکیوٹر نیب وارث جنجوعہ نے عدالت کو بتایا کہ علیم خان نے دوران ریمانڈ تفتیش میں تعاون نہیں کیا جس پر فاضل جج نے کہا علیم خان نے وزارت سے استعفیٰ دیدیا پھر بھی آپ کہہ رہے ہیں تعاون نہیں کر رہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ علیم خان کے پاس 2003 میں کوئی اثاثے نہیں تھے اور 2007 میں انہوں نے 871 ملین کے اثاثے بنالیے، اس عرصہ میں علیم خان نے 35 کمپنیاں بنائیں اور 100 کے قریب اکاؤنٹس کھلوائے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ علیم خان سال 2000 میں سوسائٹی کے سیکرٹری کوآپریٹو اور 2003 میں ایم پی اے بنے اور ان کے اثاثوں کی مالیت 15؍ سے 20؍ ارب روپے ہے۔
تازہ ترین