• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، کھلے عام شراب کی فروخت پر پابندی کی درخواست خارج

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے کھلے عام شراب کی فروخت پر پابندی کے لیے دائر درخواست پر ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔جسٹس چوہدری محمد اقبال نے ندیم سرور کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست میں وفاقی اور پنجاب حکومت اور لاہور کے بڑے ہوٹل مالکان کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواستگزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت کی جانب سے لائسنس کی آڑ میں مسلم اور غیر مسلم سب کو روزانہ کی بنیاد پر ہوٹلز شراب فروخت کر رہے ہیں۔عدالت ہوٹلوں کو شراب کی فروخت کے لیے جاری لائسنس معطل کرے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے ۔عدالت نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی ۔
تازہ ترین