• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی کارکردگی کے لحاظ سے لاہور 14ویں نمبر پرآگیا

لاہور(خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کے زبردست اقدامات کی وجہ سے لاہور کی تعلیمی لحاظ سے کارکردگی میں بہتری ہوئی ہے،3ماہ قبل لاہور پنجاب بھر کی درجہ بندی میں 26ویں نمبر پر تھا ،بہتر حکمت عملی اور سخت مانیٹرنگ کے باعث لاہور 14ویں نمبر پر آگیا ہے۔سکولوں نے تعلیمی اہداف میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔سکولوں کی خطرناک عمارتوں ،صفائی ستھرائی اور اساتذہ کی حاضری میں بہتر کارکردگی رہی ہے۔سکولوں میں سہولیات کی فراہمی، طالب علموں کی حاضری اور دیگر اہداف بھی تسلی بخش رہے۔
تازہ ترین