• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی، 6جواریوں سمیت متعدد ملزمان گرفتار

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا ، تھا نہ شاہ شمس پولیس نےپرچی جوا، آکڑا کھیلتے ہوئے 6 جواریوں مختیار ، افتخار ،حنیف، انور، نادر،اقبال کو گرفتار کرکے رقم برآمد کرلی،تھا نہ قادرپور راں پولیس نے کارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے 2ملزمان بلال اور جہانگیر کو چھڑانے پر 45افراد یامین ، امین، بھولا ، ارشاد،حنیف، عبدالحق ، طالب ، اللہ رکھا ، جمعہ ،غفار اکرم ، پروین نسیم و دیگر نامعلوم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، بھیک مانگنے پر لوہاری گیٹ پولیس نے شمشاد بھکارن کو گرفتارکر لیا،تھا نہ الپہ پولیس نے واردات کے بعد ڈالے کی ٹکر سے موٹرسائیکل سے گرکر زخمی ہو نے والئ خانیوال لے راشد علی سے 30بور پسٹل اور ایک روند برآمد کرلیا، بغیر اندراج ہوٹل کا کمرہ کرائےپر دینے پرتھا نہ گلگشت پولیس نے عاصم اور ہوٹل منیجر ابرار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے پر تھا نہ گلگشت پولیس نے راشداور علی کو گرفتار کر لیا ،شجاع آباد کے علاقے علی ٹائون میں 18 سالہ لڑکی کو ا ہل خانہ نے بداخلاقی سے انکار پر تشدد کا نشانہ بنا دیا ،متاثرہ لڑکی نے 15 پرکال کر کے اطلاع دی ، جس پر تھانہ سٹی شجاع آباد نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں، لین دین پر بوگس چیک دینے پر تھا نہ لوہاری گیٹ پولیس نےعدنان کی درخواست پر عبدالحمید، رضوان کی درخواست پرشراف جبکہ تھا نہ قطب پور پولیس نے فیض محمد کی درخواست پر محمد عثمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے، دھوکہ دہی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مالی امداد وصول کرنے پر 2افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، تھا نہ سیتل ماڑی پولیس کو محمد صغیر نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کی والدہ 12فروری 2017کو انتقال کرگئی تھی جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مالی امداد وصول کرتی رہی ہیں ،والدہ کے انتقال کے بعدمعین ریاض اور لقمان لودھی نے مل کرمیری والدہ کے نام پر14ہزار503روپے بغیر انگھوٹھا لگائے خوردبردکئے ، جعلسازی کرکے پلاٹ فروخت کرنے اور رقم واپس نی دینے پر تھا نہ سیتل ماڑی پولیس نے کامران کی درخواست پرچک نمبر 14فیض کے عبدالستار ، لیاقت اور گلزیب کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے،منظور شدہ پلاٹ کے نقشے میں خلاف ورزی پر تھا نہ نیوملتان نے بلڈنگ انسپکٹر ایم ڈی اے کی رپورٹ پر پرائیویٹ ہائوسنگ سوسائٹی بودلہ ٹائون کےاظہر حسین کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، سڑک کنارے فحش حرکات کرنے پرتھا نہ چہلیک پولیس نے کار سوار ندیم عبا س اور ایک عورت کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا، شادی کے فنکشن کے لئے 3گاڑیاں امانت لیکر واپس نہ کرنے پر تھا نہ چہلیک پولیس نے محمد فرحان کی درخواست پرسعید مغل کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، تیز رفتاری پر تھا نہ جلالپور پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیورمجاہد علی کو گرفتارکرلیا ، موٹرسائیکل پر بوگس نمبر پلیٹ لگانے پر تھا نہ مظفر آباد پولیس نے عاطف کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر تھا نہ صدر جلالپور پولیس نے وزیر اں مائی کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، تھا نہ بستی ملوک پولیس نے لائوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر محمد ذوالفقار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، غیر قانونی گیس ریفلنگ پر تھا نہ بستی ملوک پولیس نےعبدالحمید جبکہ سوتری وٹ کے علاقے میں پولیس نے معظم کوگرفتارکر لیا۔
تازہ ترین