• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹروں کی ہڑتال نے دو بچوں کی جان لے لی

سندھ بھر میں ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے،جس کے دوران علاج نہ کیے جانے کے باعث کراچی کے ایک اسپتال لائے گئے دو معصوم بچے زندگی کی بازی ہار بیٹھے۔

والدین کے دو لخت جگر ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال کی بھینٹ چڑھ گئے، قومی ادارہ برائےصحت اطفال کراچی میں علاج کے لئےلائے گئے 2بچے دم توڑ گئے۔

بچوں کے جاں بحق ہونے پر ان کے غم و غصے سے بھرے لواحقین نے احتجاج کیااور اسپتال کے باہر سے گزرنے والی سڑک بند کرکے ٹریفک کو روک دیا۔

واضح رہے کہ سندھ بھر کے اسپتالوں میں ڈاکٹروں نے تنخواہوں میں اضافے، پروموشن اور ملازمت پر مستقل کیے جانے تک اوپی ڈیز اور وارڈز میں کام احتجاجاًبند کر رکھا ہے۔

سندھ بھر کے سرکاری ڈاکٹروں کا مطالبہ ہے کہ انہیں پنجاب کے ڈاکٹروں کے برابر تنخواہ اور دیگر مراعات دی جائیں۔

ڈاکٹروں کی ہڑتال کو آج چوتھا روز ہے، جمعرات کو سکھر میں بھی ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث 8 ماہ کے بچے کی جان چلی گئی تھی۔

تازہ ترین