• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈومحمدخان:بچے کی ٹانگوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ،پولیو کا خدشہ

ٹنڈومحمدخان(نامہ نگار)گاؤں میر مراد علی ٹالپور کا رہائشی بچہ اچانک چلنے سے محروم ہوگیا ،ڈا کٹر ز نے پولیو کا خدشہ ظاہر کردیا ۔محمد اسلم سولنگی نے صحافیوں کو بتایا کہ میرے بیٹے کی ٹانگوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ۔کئی ڈا کٹرز کو د کھا یا، ا ا نہو ں نے پو لیو کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ محکمہ ہیلتھ ضلع ٹنڈومحمدخان کی انتظامیہ نے متاثرہ بچے کافضلہ اسلام آباد ٹیسٹ کیلئے بھیجا ہے ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر ٹنڈومحمدخان ڈاکڑ مقبول ملاح نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ چار سالہ بچے کے فضلے کو ٹیسٹ کیلئے بھیجا گیا ہے جب تک رپورٹ نہیں آتی پولیوکے وائریس کی تصدیقنہیں کی جاسکتیقبل ازیں متاثرہ بچے محمد ارسلان سولنگی کے والد نے بتایا کہ ہم اسے باقاعدگی سے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاتے رہے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے بیٹے کاسرکاری خر چ پر علاج کرایا جائے ۔
تازہ ترین