• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”رومیو ویڈز ہیر “ میں ”لو ٹرائی اینگل“ کا نیا ”جال“ ! احوال آج ”جیوٹی وی“ پر دیکھیں


کراچی (محمدناصر) بلاک بسٹر سیریل”رومیو ویڈز ہیر“ کی شوخیوں سے بھر پور قسط اتوار کو پاکستان کے سب سے مقبول انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی۔ عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے سیریل میں اِس بار بُنا جائے گا ایسا ”جال“ جس میں ”رومیو“ کا ہونے والا ہے بہت ہی بُرا حال۔ شادی کے ہنگامے عروج پر ہیں لیکن خطرہ ہے کہ کہیں بارات کا بینڈ بجے نہ بجے کہیں ”رومیو“ کا اپنا ہی بینڈ نہ بج جائے۔ ایک طرف شادی کی ڈھولکیوں میں ہو رہا ہے دھمال تو دوسری طرف ”جولیٹ “ کے روپ میں آرہی ہے ”فریال“ ۔ ناظرین اس قسط میں محبت کی سیدھی لکیر سے بننے والا ”لو ٹرائی اینگل “ دیکھیں گے لیکن یہ اندیشہ بھی ہے کہ اور اگر اس اِس لو ٹرائی اینگل کی خبر ”ہیر“ کو ہوگئی تو کسی کی زندگی کا کنکشن بھی کٹ سکتا ہے۔ کیا رومیو نے ہیر سے کوئی بات چھپائی ہے یا یہ مصیبت مفت میں گلے آئی ہے؟۔ یہ احوال تو ڈاکٹر یونس بٹ کے قلم سے لکھی گئی لو اسٹوری آف دی ایئر اور انجم شہزاد کی ہدایات میں بننے والے ڈرامے کی قسط نشر ہونے کے بعد ہی معلوم ہوگا تاہم فیروز خان اور ثنا جاوید کی شاندار اداکاری نے کہانی میں چار چاند لگادیئے ہیں ۔ ”رومیو ویڈز ہیر “ کی 20 ویں قسط رات8 بجے نشر کی جائے گی۔

تازہ ترین