• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکابرین کی جدوجہد کوضائع نہیں جانے دینگے ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

لاہور ( پ ر )سب سے پہلا اجماع عقیدہ ختم نبوت پر ہوا۔ اتحاد امت کا مرکزی نقطہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہے عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ کرنے والے حضو رؐ کی ذات کے نگہبان اور چوکیدارہیں، اپنے اکابرین کی جدوجہد کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر وجود میں آیا تھا اور اسکا سرکاری مذہب اسلام ہے اور قرار داد مقاصد اس کے آئین کا حصہ ہے ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مولانا عبدالنعیم، مولانا محبوب الحسن طاہر نے مدرسہ مظاہر العلوم آر اے بازار، جامعہ اسلامیہ فریدیہ بندروڈ لاہور میں علماء اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
تازہ ترین