• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10کنال ریلوے اراضی واگزار،3میٹریل چور گرفتار

لاہور( جنرل رپورٹر) ریلوے پولیس مغلپورہ نے ریلوے اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کروانے کے لئے اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کرتے ہوئے قبضہ مافیا سے10کنال کمرشل ریلوے اراضی مالیتی 8 کروڑ روپے سے زائدواگزار کروائی۔قبضہ مافیا نے ریلوے اراضی پر بھینسوں کے باڑے ، متعدد دکانیں اور کچے مکانات تعمیر کر رکھے تھے۔ مزید ریلوے میٹریل چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پاکستان ریلوے پولیس لاہور ڈویژن نے ریلوے یارڈ لاہور سے مسمیان ولید اور جنید کو 5عدد فش پلیٹیں چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جبکہ لوکو شیڈ لاہور سے آہنی چادریں اور گرل چوری کرنے والے شخص سرفراز احمد کو بھی رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
تازہ ترین