• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ملتان (سٹاف رپورٹر) گھروالوں سے جھگڑے کے بعد ایک شخص کی تیزاب پی کر اقدام خودکشی ، تشویشناک حالت میں نشتر داخل کروادیا گیا، بتایا گیا ہے کہ شیشہ فیکٹری سٹیٹ ایریا کے رہائشی 20سالہ نوجوان نعیم نے گھر والوں سے جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ ہوکر تیزاب پی کر جان دینے کی کوشش کی ، نوجوان کی حالت غیر ہونے پر اسے طبی امداد کیلئے ریسکیو کی مدد سے نشتر ایمرجنسی داخل کروادیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔
تازہ ترین