• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پتنگ فروشوں اور پتنگ بازو ں سمیت 126افرادگرفتار

راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے پتنگ فروشوں ، پتنگ بازوں اور دوران پتنگ بازی ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے103ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 9 ہزار9سو38پتنگیں ،207ڈوریں،3پستول، ایک کلاشنکوف ، ایک ریوالوربرآمد کر کے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔ پولیس منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 23ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے4کلو 270 گرام چرس ،50 لٹر کھلی شراب ،4بوتل شراب، 6 پستول ،4 کلاشنکوف، ایک بندوق برآمد کر لی۔دریں اثناء کر اچی ، لاہور ، اسلام آ باد سمیت کئی شہر وں میں فراڈ کے متعدد مقدما ت میں ملوث اور اشتہا ری مجر م شیخ عبد الر ؤ ف گرفتار کر لیا گیا۔ ایک اور کا رروائی کے دوران شالیمار پولیس نے تین رکنی افغا نی چور گر وہ سمیت چار ملزموں گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ما ل مسروقہ، وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والی دو گا ڑ یا ں قبضہ میں لے لیں۔دوسری جا نب صدر زون پولیس نے گو لڑ ہ کے علا قہ میں کو منگ سر چ آ پر یشن کے دوران 47مشتبہ افراد کو حر است میں لے لیا۔ادھرسی پی او راولپنڈی احسن عباس نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے اور بڑی تعداد میں پتنگیں ڈور کے گولے اور دوسرے سازو سامان قبضے میں لے کر گرفتاریاں کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہری اپنی اخلاقی اور قانونی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے پتنگ بازی کے جان لہوا کھیل میں حصہ نہ لیں۔ کیونکہ پتنگ بازی میں استعمال ہونے والی ڈور کسی معصوم شہری کی جان لے سکتی ہے اور اس کھیل کی وجہ سے اب تک کئی انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے تھانوں اور محکموں کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور پولیس پٹرولنگ بھی جاری ہے ۔سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ پتنگ فروشوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے اور کسی اثر رسوخ کو خاطر میں لائے بغیر پتنگ فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کئیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تعاون سے پتنگ بازوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور اس سلسلے میں امن کمیٹیوں کے اراکین ،علماء اکرم،سماجی کارکنان،تاجر براردی اور اساتذہ کا بھی تعاون حاصل کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین