• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین،جنوبی کوریا میں برف باری سے نظامِ زندگی درہم برہم


چین اورجنوبی کوریا میں برف باری نے نظامِ زندگی درہم برہم کردیا۔

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں شدید برفباری کے بعد سردی بڑھ گئی،چین میں بھی برفباری کے بعد ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کررہ گیا۔

شدید برفباری کےباعث بیجنگ سمیت کئی شہروں میں متعدد پروازیں منسوخ کردی گئی۔

انڈونیشیا میں ہونے والی بارشوں نے طیاروں کی لینڈنگ مشکل بنا دی، ائرپورٹ پر طیارہ رن وے پر پھسل گیا جبکہ حادثے کے وقت طیارے میں ایک سو بیاسی مسافر سوار تھے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کی کئی ریاستوں میں بارش ،دبئی ،شارجہ،فجیرہ، راس الخیمہ میں بھی بادل برسے جبکہ ابوظبی میں کئی مقامات پر اولے بھی پڑے۔

تازہ ترین