• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیوریج لائنیں بوریاں اور بلاک ڈال کر بند کی جارہی ہیں،چیئرمین ضلع کونسل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مرادنے کہا کہ سیوریج لائینوں میں بوریاں اور بلاک ڈال کرانہیں بند کیا جا رہا ہے دیکھنے میں آیا ہے کہ چند مفاد پرست عناصر اپنے اختیارات اور وسائل میں اضافے کے لئے عوام کو تنگ کرکے ان کی زندگی اجیرن کردیتے ہیں گنجان آباد شہری علاقوں میں سیوریج کا پانی جوہڑ کی شکل میں کھڑا ہے صفائی کے وقت ان میں سے بوریاں اور بلاک ملتے ہیں انہیں پوری حکمت عملی کے تحت بند کیا جا رہا ہے، متعلقہ یونین کونسل کے عوام کا مطالبہ تھا کہ ان کہ علاقے میں پرانی لائنیں تبدیل کرکے نیا سسٹم ڈالا جائے آج ہم نے اسکو ھنگامی بنیادوں پر کام کراکے حقیقت میں تبدیل کردیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل صالح محمد میں سیوریج لائنوں کی مختلف اسکیموں کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف آفیسر مسرور احمد میمن، ڈسٹرکٹ انجنیئر فضل محمود گل ، ایکسین عبدالغنی شیخ ، اراکین کونسل جہانگیر لاشاری ،مہرالنساء بلوچ بھی موجود تھے ۔ 

تازہ ترین