• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی کاموں سے متعلق شکایات کی تحقیقات کی جارہی ہیں،وقار مہدی

کراچی (پ ر)وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے انسپیکشن ٹیم وقار مہدی نے کہا ہے چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم متعدد شکایتوں کی جانچ پڑتال کے بعد ان کی باریک بینی سے تحقیقات کررہی ہے جس کے بعد تحقیقاتی کارروائی کومکمل کر نے کے بعدرپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کر کے مزید احکامات لئے جائینگے،مختلف محکموں میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا ہے،جاری اسکیموں کی نگرانی کی جارہی ہے ۔وزیراعلیٰ کی ہدایت ہے کہ صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں کی بہتر انداز میں نگرانی کی جائے اور ان کے معیار کو جانچنے کیلئے ان کی باقاعدہ انسپیکشن بھی کی جائے۔ وقار مہدی نے کہا کہ وہ مختلف محکموں میں جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ کر چکے ہیں اور آئندہ ہفتے ورکس اینڈ سروسز کے تحت اے ڈی پی اسکیموں کے جاری منصوبوں ، واٹر بورڈ ، کے ڈی اے ، ایل ڈے اے، ایم ڈی اے ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، اسکولوں اور اسپتالوں کا بھی اچانک دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
تازہ ترین