• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف سے مریم اور شہباز کی اسپتال میں ملاقات، عیادت کی

لاہور(نیوز ایجنسیاں ) جناح ہسپتال میں زیر علاج مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے ان کے چھوٹے بھائی محمد شہباز شریف اور صاحبزادی مریم نواز نے ملاقات کر کے انکی عیادت کی۔ میڈیکل بورڈ کی جانب سے دونوں کو نواز شریف کے اب تک کے گئے مختلف ٹیسٹوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کا علاج ہو رہا ہے اور انہیں علاج کی ضرورت ہے ۔انکے مختلف ٹیسٹ بھی کئے گئے ہیں۔ اللہ کرے نوازشریف جلد روبصحت ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ میری کمر میں درد ہے پہلے سے بہتر ہے ،دعا کریں۔نواز شریف سے ملاقات کے بعد شہباز شریف اپنی والدہ بیگم شمیم اختر سے ملاقات کیلئے جاتی امراء رائے ونڈ روانہ ہو گئے اور انہوں نے دوپہر کا کھانا اپنی والدہ کے ہمراہ کھایا۔
تازہ ترین