• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، پلواما واقعہ کی ریلی میں مسلمان نوجوان کےپاکستان کے حق، بھارت کیخلاف نعرے، تشدد، گرفتار کرلیا گیا

لاہور (مانیٹرنگ سیل) بھارت میں پلواما واقعے پر نکالی گئی ریلی میں مسلمان نوجوان کے پاکستان کے حق، بھارت کے خلاف نعرے، لوگوں نے پکڑ کرشدید تشدد کانشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ہفتہ کے روز ریاست یوپی کے شہر گورکھ پور کے سول لائن ایریا میں بیگم خیرانٹر کالج کے اساتذہ اور طالبات نے واقعہ میں مرنے والوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی تو ایک 26سالہ مسلمان نوجوان خالد نے پاکستان کے حق میں جبکہ بھارت کیخلاف مذمتی نعرے لگانا شروع کردیئے اور ریلی میں شریک طالبات کو بلند آواز میں بھارت کیخلاف نعرے لگانے کو کہا۔ ریلی کے شرکا نوجوان پر پل پڑے اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ پولیس نے لوگوں سےچھڑا کر گرفتار کیا اور مقدمہ درج کرلیا۔
تازہ ترین