• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں عام تعطیل کے باوجود سپریم کورٹ ، ہائیکورٹ کھلی رہیں گی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں عام تعطیل کے باوجود سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت ہو گی۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ کے موقع پر آج پیر کو اسلام آباد میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا تاہم عدالت عظمیٰ اور عدالت عالیہ میں کاز لسٹ کے مطابق مقدمات سنے جائیں گے۔

تازہ ترین