• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولادکی تربیت آج کاسب سےبڑامسئلہ ہے: مولانا زبیر صدیقی

ملتان(سٹاف رپورٹر) اولادکی تربیت آج کاسب سےبڑامسئلہ ہے۔ اچھی اولاد والدین کی دنیا و آخرت کی عزت وسہارا ہوتی ہے جبکہ بری اولاد دنیا و آخرت میں بدنامی کا ذریعہ ہے۔ والدین اپنی اپنی اولادوں کو وقت دیں ۔ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان جنوبی پنجاب کے ناظم مولانا زبیراحمد صدیقیؔ نے جامعہ میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کے والدین اور سرپرستان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج حکومت اور حکومتی ادارے دینی مدارس کو دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔مدار س کی رجسٹریشن بند کرکے مدارس کا آئینی حق سلب کر لیا گیا ۔حکومت مدارس پر قبضے سے باز رہے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ کے صدر مدرس مولانا محمد اسلم نے اعمال صالحہ کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر جامعہ کے امتحانات اور مسابقہ جات میں پوزیشن ہولڈر طلباء وطالبات کے انعامات تقسیم کئے گئے نیز اعلان کیا گیا کہ جامعہ کا سالانہ اجتماع ’’ ختم قرآن و ختم صحیح بخاری شریف ‘‘ مؤرخہ9مارچ بروز ہفتہ بعد نماز عصر منعقد ہوگا۔
تازہ ترین