• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائبر حملوں کے خلاف متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت

حکومتِ پاکستان نےسائبر حملوں کے پیشِ نظر متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز پاکستان کی بعض ویب سائٹس پر حملے کیے گئے تھے جس کی ذمہ داری بھارتی ہیکرز نے قبول کر لی ہے۔

17فروری 2019ء کو بھارتی ہیکرز نے پاکستان کی مختلف ویب سائٹس پر کیے گئے حملوں کا اعتراف کیا جن میں سرکاری ویب سائٹس کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

حکومت کی متعلقہ محکموں کو سائبر حملوں سے نمٹنےکے انتظامات کرنے کی ہدایت میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ سب مل کر دشمن کی کوششوں کو ناکام بنائیں۔

ذرائع کے مطابق’ پاکستان نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر‘ کا ڈومین مینجمنٹ سسٹم اور انفرا اسٹرکچر محفوظ ہےجبکہ مسلسل نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین