• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد سے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹرز کی ملاقات

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سےارکان قومی اسمبلی و سینیٹرز کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان برادر دوست ملک ہیں، دونوں ممالک ہر مشکل حالات میں ہمیشہ ساتھ ساتھ رہے ہیں اورہمیشہ رہیں گے۔

سعودی ولی عہد سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں 10 رکنی پارلیمانی وفد نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر، سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز اور قائد حزب اختلاف راجہ ظفرالحق بھی موجود تھے۔


سینیٹر مشاہد اللہ ملاقات کے حوالے سے نے بتایا کہ سعودی ولی عہد نے پاک سعودیہ دیرینہ تعلقات کو ہر شعبے میں مزید مضبوط بنانے کے امور پر کھل کر بات کی۔

ملاقات میں سیاسی و پارلیمانی رابطوں کو مضبوط بنانے کے حوالے مشترکہ حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو آئندہ دورۂ پاکستان پر پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت دی جس کو انہوں نے قبول کر لیا۔

چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی نے سعودی ولی عہد کو تحائف بھی پیش کیے۔

تازہ ترین