• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک ایکسچینج میں مندی،انڈیکس میں267پوائنٹس کی کمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر))پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،بھاری سعودی سرمایہ کاری کے اعلانات کے باجود سرمایہ کاروں کا محتاط رویہ ،توقعات کے برعکس نئے کاروباری ہفتے کا آغاز مندی سے ہوا ،کے ایس ای100انڈیکس میں267پوائنٹس کی کمی ، فروخت کا دباؤ بڑھنے کے باعث70.42فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، سرمایہ کاری مالیت 39ارب88کروڑ87لاکھ روپے گھٹ گئی اورکاروباری حجم بھی صرف9کروڑ88لاکھ41 ہزارشیئرز کی لین دین تک محدود رہا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کوکاروبارکا آغاز توقعات کے برعکس منفی رہا ،تاہم ایک موقع پر نچلی سطح پر آئی قیمتوں پر حصص کی خریداری کے باعث کے ایس ای100انڈیکس40658پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا،لیکن پھرسرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباؤ بڑھ گیا جس سے تیزی کے اثرات زائل گئے اور انڈیکس منفی زون میںداخل ہیوگیا اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 40ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 39995پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا لیکن بعد میں ریکوری آنے سے صورتحال بہتر ہوگئی لیکن مجموعی طور پر مندی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس267.20پوائنٹس کمی سے40219.47پوائنٹس پر بندہوا۔

تازہ ترین