• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سعودیہ باہم اتحاد سے عالم اسلام کو بھر پور فائدہ ہوگا، مفتی نعیم

کراچی (پ ر)جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے سے پاک سعودیہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے ، سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کا معاملہ اٹھاکر عمران نے قوم کے دل جیتے ہیں ، مفتی محمدنعیم نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کاتعلق ایک قالب دو جانوں کا ہے دونوں ہی ممالک روز اول سے ایک دوسرے کی مشکل کے ساتھی رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بیرون ممالک میں بیٹھے پاکستانیوں کو یہ امید جاگی ہے کہ اب ماضی کی طرح ان کی مشکلات کو حکومت نظر انداز نہیں کرے گی ،انہوں نے کہاکہ پاکستان سعودیہ باہم اتحاد سے عالم اسلام کو بھر پور فائدہ ہوگا، دونوں ممالک قائدانہ رول ادا کرتے ہوئے حرمین شریفین اور پاکستان کیخلاف ہونے والی عالمی سطح کی سازشوں کا دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیں گے۔

تازہ ترین