• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارشاد رانجھانی قتل کیس کے ملزم اور سب انسپکٹر کا جسمانی ریمانڈ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کے روبرو ارشاد رانجھانی ہلاکت کیس میں ملزمان رحیم شاہ اور سب انسپکٹر ریاض عامر کو عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے استفسار کیا کہ آپ لوگوں نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا ملزمان کو اے ٹی سی میں پیش کرنے کا حکم چیلنج کیا؟ ملزم کے وکیل نے موقف دیا نہیں ابھی چیلنج نہیں کیا، عدالت نے ملزم رحیم شاہ اور انسپکٹر ریاض کا انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ بھی پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

تازہ ترین