• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکان کی اوسط قیمت گزشتہ سال کے مقابلے میں صرف 714پونڈز بڑھی

لندن( نیوز ڈیسک ) برطانیہ میں مکان کی اوسط قیمت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں صرف 714 پونڈز اضافہ ہوا۔ پراپرٹی ویب سائٹ رائٹ موو کے مطابق ملک بھر میں مکان کی اوسط ڈیمانڈ فروری میں 300715پونڈز ہے جس میں صرف 0.2فیصد یا 714پونڈز اضافہ ہوا ہے۔ ایسے وقت جب موسم بہار کی مارکیٹ قریب آنے والی ہے ، ویب سائٹ کی جانب سے 2009کے بعد مکانات کی قیمتوں میں ریکارڈ شدہ یہ سب سے کم اضافہ ہے۔رائٹ موو کے ڈائریکٹر مائلز شپ سائیڈ نے کہا کہ قیمتوں میں کم تر اضافہ کے ساتھ ساتھ اگر خریدارقرض فراہم کرنے والے اداروں کی شرائط پوری کر دیں تو ان کومورگیج کے سستے نرخ مل سکتے ہیں اور ان کے ہاتھ میں کافی رقم موجود ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عملی طور پر صورت حال یہ ہے کہ اگر کوئی غیر یقینی سیاسی پس منصورت حال نہ ہو تو موسم بہار میں مارکیٹ متحرک ہوگی۔مسٹر شپ سائیڈ نے کہا کہ شمال میں مارکیٹ کی صورت حال کا رجحان سیلرز کیلئے زیادہ پسندیدہ ہے، حالانکہ ایجنٹس کا کہنا ہے کہ یہ اب بھی ایک انتہائی حساس مارکیٹ ہے جہاں مکان کی بہت زیادہ ڈیمانڈ خریدار کو خریداری سے روک سکتی ہے۔ رائٹ موو نےسٹیٹ ایجنٹوں کے خیالات کا حوالہ بھی دیا۔ جیکسن۔سٹاپس کے چیئرمین نک لیمنگ نے کہا کہ جو لوگ مکان کی خریداری پر غور کر رہے ہیں، ان کیلئےہمارا مشورہ یہ ہے کہ وہ خریداری سے قبل تحقیق کریں۔
تازہ ترین