• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منکرین ختم نبوت کیخلاف صدیق اکبرؓ کا کردار مشعل راہ ہے، علمائے کرام

بریڈ فورڈ (نمائندہ جنگ) الجامعہ صفۃ الاسلام بریڈ فورڈ میں سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کی یاد میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا پیر انوار الحق قادری کی صدارت میں ہونے والی کانفرنس سے صاحبزادہ اسرار الحق اویسی، علامہ ظفر محمود فراشوی، علامہ دلشاد حسین القادری، مفتی غلام سرور نقشبندی، مولانا نوید سیالوی، علامہ صدیق الکوثر، مولانا سعید سیالوی، علامہ سجاد رومی اور دیگر علما نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیقؓ ایک عاشق اکبر کا نام ہے جس نے اپنے تمام مال و دولت اللہ اور اللہ کے رسول کے لئے وقف کر دی سیدنا صدیق اکبر ؓ کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ انبیاء کے بعد آپ تما م انسانوں سے افضل ہے اور قیامت کے دن بھی انبیاء کے بعد سب سے پہلے آپؓ جنت میں داخل ہوں گے۔ مقررین نے کہا کہ سیدنا صدیق اکبرؓ نہ صرف ایک کامل مومن تھے بلکہ ایک بہترین حکمران بھی تھے۔ آپؓ نے پیغمبر اسلام کے بعد اسلامی ریاست کے خلاف اُٹھنے والے بیرونی اور اندرونی سازشوں کو اپنے جرأت مندانہ پالیسیوں کے ذریعے بے نقاب کیا منکرین زکوٰۃ و منکرین ختم نبوت کے خلاف آپؓ کا کردار قیامت تک آنے والے مسلمانوں کے لئے مشعل راہ ہے آخر میں بزم رضا گروپ نے درود و سلام کے نذرانے پیش کیے اور امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق کے لیے خصوصی دعا کی۔
تازہ ترین