• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کا علاج جاری،انجیو گرافی ہو گی،مریم نواز

لاہور(نمائندہ جنگ) مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف کا علاج جاری ہے ان کی انجیو گرافی ہو گی،گزشتہ روز مرکزی رہنما مریم نواز بھی اپنے والد کے لئے پرہیزی کھانا لیکر جناح ہسپتال پہنچیں،اس موقع پر ہسپتال میں جیالوں اور مریم نواز کے سکیورٹی گارڈز کی دھکم پیل کا واقعہ بھی سامنے آیا،جس کی وجہ سے ہسپتال کا گیٹ ٹوٹ گیا،مین گیٹ کا شیشہ ٹوٹنے سے گزرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔مریم نواز نے اس پرکہا کہ جن صحافیوں کو دھکے پڑئے اس پر معذرت کرتی ہوں،میں بھی جب والد کی تیمارداری کے لیے آتی ہوں تو مجھے بھی دھکے پڑتے ہیں۔مریم نواز جناح ہسپتال پہنچیں اور حسن نواز کی بیگم اوران کے بچے سکول یونیفارم میں دادا کی عیادت کے لیےہسپتال آئے۔

تازہ ترین