• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلوامہ حملہ،بھارت کا ’بدلہ‘لینے کیلئے پاکستان میں خصوصی تربیت یافتہ دہشت گرد بھیجنے کا منصوبہ

لاہور(خالد محمود خالد)بھارت نے پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لئے ایک بار پھرمنصوبہ بندی کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے پلوامہ خود کش حملے کے بعد پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک کرنے کی تمام تجاویز کو مسترد کر دیا ہے جب کہ پاکستان سے ʼبدلہʼلینے کے لئے پاکستان میں خصوصی طور پر تربیت یافتہ دہشت گرد بھیجنے کا منصوبہ بنایا ہے جو مختلف شہروں میں اہم عمارات ، ہوائی اڈوں، مساجد اور دیگر مذہبی عبادت گاہوں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ بھارتی ذرائع کے مطابق مذکورہ منصوبہ پر عملدرآمد وزیر اعظم نریندر مودی کی منظور ی کے بعد کیا جائے گا۔
تازہ ترین