• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصیر آباد کی تحصیل جعفرآباد سے 6سالہ بچی کی لاش ملی ہے، لاش کو مزید کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش تحصیل جعفرآباد کے علاقے شاہی چوکی سے ملی ہے،جسے 6 روز قبل گھر کے باہر سے اغواء کیا گیا تھا۔

بچی شاہی چوکی کی رہائشی تھی، جس کے والدین نے علاقے کے تھانے میں بچی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی۔

جعفر آباد پولیس نےمزید کارروائی کےلیے بچی کی لاش سول اسپتال منتقل کر دی ہے جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا جس سے موت کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔

تازہ ترین