• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفت جلیبی نہ دینے پر تیل کی کڑاہی حلوائی پر الٹ دی

رحیم یار خان میں مفت جلیبی نہ دینے پر ایک شخص نے حلوائی پر تیل کی کڑاہی الٹ دی، حلوائی جھلس گیا ۔ شہریوں نے کڑاہی الٹنے والے شخص کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ۔

اسپتال ذرائع کے مطابق لیاقت پور میں معمولی تکرار پر نوجوان زبیر نے گرم ابلتے تیل کی کڑائی جلیبی فروش خادم حسین پر ڈال دی، گرم تیل سے جلیبی فروش کا جسم جھلس گیا۔

گرم تیل ڈالنے والے نوجوان کو شہریوں نے پکڑ کر پہلے درگت بنائی پھر پولیس کے حوالے کر دیا۔

جلیبی فروش کو ابتدائی طبی امداد دے کر بہاولپور اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تازہ ترین