• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 10: پلیئرز ڈرافٹ کی پلاٹینم کیٹیگری کی فہرست سامنے آگئی

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل )سیزن 10 کے پلیئرز ڈرافٹ کےلیے پلاٹینم پلیئرز کی فہرست جاری کردی گئی۔

افغانستان کے نوین الحق اور مجیب الرحمان، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، کرس لین اور ایشن آگر پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں۔

پی ایس ایل کی نئی فہرست کے مطابق کوپر کونولی، ڈینیئل سیمس، جیسن بیرنڈورف، میتھیو شورٹ، موزیک ہینرکس، بنگلادیش کے شکیب الحسن اور مستفیض الرحمان بھی پلاٹینم کیٹیگری کا حصہ ہیں۔

پی ایس ایل 10 کی پلاٹینم کیٹیگری میں انگلش کرکٹرز ایلیکس ہیلز، جیسون روئے، جو کلارک، سیم بلنگز، لوری ایوانز، ٹوم کرن، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل، ایڈم ملنے، فن ایلن اور جمی نیشم شامل ہیں۔

فہرست میں کیوی کرکٹر مارک چیپ مین، مائیکل بریسویل اور ٹم ساؤدی، جنوبی افریقہ کے عمران طاہر، وین ڈر ڈسن، تبریز شمسی اور ریزا ہینڈرکس پلاٹینم کیٹیگری کا حصہ ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید