• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کل سے سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیش گوئی

کراچی(آئی این پی)شہر قائد میں سردی کی لہر جاری ہے جب کہ پیر سے درجہ حرارت مزید کم ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اگلے چند روز کے دوران شہرمیں موسم خشک اور راتیں سرد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق شہر کی فضاوں پر جزوی بادلوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ریکارڈ ہوا ہے تاہم کل بھی کم سے کم درجہ حرارت 10سے 12ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ پیر سے درجہ حرارت دوبارہ سنگل ڈیجیٹ تک گرنے کی توقع ہے اور کم سے کم پارہ 9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید