لیویز فورس کے زیر استعمال اسلحہ بڑی تعداد میں غیر متعلقہ افراد کو دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ژوب کی مدعیت میں سٹی پولیس اسٹیشن میں 69 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقدمے میں نامزد کیے گئے ملزمان میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور قبائلی عمائدین شامل ہیں۔
ایس ایس پی سید عبدالصبور نے کہا کہ پولیس کی کارروائی میں 26 کلاشنکوف اور ایک پستول برآمد کی گئی ہے، ایک شخص نے اپنے مرحوم والد کواسلحہ تحفے میں ملنے کا بتایا ہے۔
ڈی جی لیویز کے مطابق کلاشنکوفوں سمیت 140 دیگر اسلحہ اور ایک لاکھ 40 ہزار راؤنڈز غائب ہیں۔