• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاپوش،موبائل مارکیٹ میں سرچ آپریشن8 افراد زیر حراست،لیپ ٹاپ ،موبائل فونز و دیگر سامان تحویل میں لے لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) رینجرز اور پولیس نے پاپوش میں موبائل مارکیٹ میں سرچ آپریشن کے دوران 8 افراد کو حراست میں لے کر لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور دیگر سامان تحویل میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے پاپوش نگر میں واقع موبائل مارکیٹ کے اطراف مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے علاقے کے داخلی وخارجی راستوں کو سیل کرکے موبا ئل مارکیٹ میں سرچ آپریشن کے دوران 8 افراد کو حرا ست میں لے کر لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور دیگر سامان تحویل میں لے لیا، ایس ایچ او نے بتایا کہ موبائل مارکیٹ میں چوری کے موبائل کی خریدوفروخت کی اطلاع پر رینجرز اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا تھا جہاں سے کچھ افراد کو حراست میں لے کر شناخت اور تفتیش کے لئے تھانے منتقل کیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین