• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ محمد بن سلمان پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرینگے، سعودی سفیر

اسلام آباد (صالح ظافر) پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کریں گے کیونکہ تنازعات کا پر امن انداز سے حل ہونا ہی ترقی اور خوشحالی کا راستہ ہے۔ دی نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے سعودی سفیر نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات انتہائی مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں اور ان تعلقات کے مستقبل کا اندازہ لگانا مشکل ہے لیکن ولی عہد شہزادہ امن اور سکون کے حامی ہیں، وہ ایسا ماحول بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے جس میں پڑوسی ممالک پرامن انداز سے رہ سکیں اور عوام خوشحال رہیں۔
تازہ ترین