• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے ورلڈکپ میچ کا بائیکاٹ کیا جائے،بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ

نئی دہلی (جنگ نیوز) کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے محروم اور ظلم و ستم سے آواز دبانے کیلئے کوشاں بھارت کشمیریوں کے ردعمل سے بوکھلا گیا، دنیا کی توجہ مظالم سے ہٹانے کیلئے اپنی کوتاہی تسلیم کرنے کے بجائے حکومت اور میڈیا پاکستان کو پلوامہ حملے کا ذمہ دار قرار دے کر اسے دنیا میں تنہا کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے ہی آوازیں اب کرکٹ کمیونٹی سے بھی اٹھ رہی ہیں، سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے مودی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف بھارتی ٹیم کے میچ کا بائیکاٹ کرے۔ دونوں ممالک کی ٹیمیں 16جون کو مدمقابل ہوں گی۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ہمارے لیے ملک پہلے ہے اور ہم اپنی تمام افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
تازہ ترین