• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں امن کیلئے طالبان کاطرزعمل مثبت نہیں،زلمے خلیل زاد

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)افغانستان میں مفاہمت کیلئے امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے افغانستان میں قیام امن کیلئے طالبان کے کردار پر نکتہ چینی کرتےہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے طالبان کا طرزِ عمل مثبت نہیں، انہوں نے قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے اس اطلاع کی سختی سے تردید کی ہے کہ مذاکراتی عمل ڈیڈ لاک کا شکار ہوگیا ہےتاہم زلمے خلیل زاد نے اپنے روایتی مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے مزید بڑے عملی اقدامات کیے جانے کی ضرورت ہے۔افغان نشریاتی ادارے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن ضروری ہے ،افغان حکومت کی سربراہی یا سرپرستی میں مضبوط و متحد مذاکراتی ٹیم تشکیل دی جائے جو جامع مذاکرات کرے۔امریکا شروع دن سے خواہش مند ہے کہ طالبان افغان حکومت سے مذاکرات کرنے پر آمادہ ہوجائیں لیکن وہ ابتدا ہی سے اس خیال کے بھی حامی نہیں۔ افغان صدر اشرف غنی بھی متعدد مرتبہ طالبان کو بات چیت کی دعوت دے چکے ہیں لیکن طالبان قیادت نے پیشکش کا جواب دینا بھی گوارا نہیں کیا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ امریکا اور طالبان کے درمیان طے شدہ شیڈول کے مطابق 25 فروری 2019 کو دوحہ،قطر میں مذاکرات ہوں گے۔
تازہ ترین