• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھیلی سیمیاکیخلاف جدوجہد جاری رہے گی،صاحبزادہ حلیم

پشاور(نیوزڈیسک)فرنٹیئرفاؤنڈیشن میں روزانہ او پی ڈی میں 100 سے زائدتھیلی سیمیا اورہیموفیلیا میں مبتلا مریض بچوں کاطبی معائنہ جبکہ 60 سے 70 مریضوں کو خون اوراجزائے خون فراہم کیاجاتاہے،ان خیالات کااظہار فرنٹیئرفاؤنڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹرفخرزمان نے فرنٹیئرفاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم کی زیرصدارت اجلاس کوبریفنگ دیتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ادارہ گزشتہ 16 سال سے خون کے موروثی امراض میں مبتلا بچوں کو بلامعاوضہ طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے، انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ اوپی ڈی میں بچوں کو انتقال خون کی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ انہیں ادویات بھی تجویز کی جاتی ہیں کیونکہ انتقال خون سے بچوں کے خون میں آئرن کی مقدار زیادہ ہوجاتی ہے جسے کنٹرول کرنے کیلئے انہیں ادویات تجویزکرنا لازمی ہوتاہے، علاوہ ازیں مریض بچوں اور ان کے والدین کو حفظان صحت کے اصولوں کے ساتھ ساتھ خون کے موروثی امراض سے متعلق آگاہی بھی دی جاتی ہے تاکہ انہیں علاج معالجہ میں کوئی دقت پیش نہ آئے ،اس موقع پر صاحبزادہ محمد حلیم نے ادارہ کی کارکردگی پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے تھیلی سیمیاکیخلاف جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا۔
تازہ ترین